بدھ, اکتوبر 8, 2025
پاکستانراولپنڈی، ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹے میں مزید 30 افراد وائرس کا...

راولپنڈی، ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹے میں مزید 30 افراد وائرس کا شکار

راولپنڈی میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 30افراد وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 865 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق اس وقت مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے، رواں سال اب تک ڈینگی سے ایک بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق وائرس کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی 1361ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک 55لاکھ 90ہزار 264گھروں کی چیکنگ کے دوران ایک لاکھ 75ہزار 412گھروں جبکہ 15لاکھ 30ہزار 631 مقامات کی چیکنگ کے دوران 23ہزار 536مقامات سے لاروا دریافت ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 4,450مقدمات درج ،1,850مقامات کو سیل اور ایک کروڑ 87لاکھ 4,507روپے جرمانے کئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!