بیجنگ: چین میں قومی دن کی 7 روزہ چھٹیوں کے دوران ملک بھر کے سرحدی معائنہ اداروں نے 1 کروڑ 31 لاکھ سفری دوروں کو ریکارڈ کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 25.8 فیصد زائد ہے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق پیر کے روز ختم ہونے والی چھٹیوں کے دوران ان دوروں میں سے 75 لاکھ 90 ہزار دورے مین لینڈ کے رہائشیوں نے کئے۔ 44 لاکھ 90 ہزار دورے ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں نے کئے ۔اسی طرح 10 لاکھ 10 ہزار سفری دورےغیرملکیوں نے کئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت بالترتیب 33.2 فیصد، 13.2 فیصد اور 37.2 فیصد زائد ہے۔
