جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینسپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم، اپیل میں جانے نہ جانے کا جائزہ...

سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم، اپیل میں جانے نہ جانے کا جائزہ لے رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد :  وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں تاہم پی ٹی آئی کو وہ ریلیف ملا جو مانگا ہی نہیں گیا، ایسے فیصلے ملک کے حق میں نیک شگون نہیں ہوتے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو اور اپنے بیان میں لیگی رہنماء و مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے،تاہم قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے، اس نکتے پر فیصلہ کریں گے اپیل میں جایاجائے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف ملا جومانگا ہی نہیں گیا تھا،ایسے فیصلے ملک کے حق میں نیک شگون نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کی طرف اس وقت جایا جاسکتا ہے جب پارلیمنٹ میں اتفاق رائے ہوگا، اس فیصلے سے وفاق اور تینوں صوبوں پر فرق نہیں پڑے گا، وفاق اور تینوں صوبوں میں نمبرز پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ریلیف اور فیصلے ملک پر بہت بھاری پڑے ہیں ، تفصیلی فیصلہ آئے گا تو اس کو پڑھ کر بات ہوگی، ایسے فیصلوں میں پنڈورا باکس کھلتا ہے جو مناسب نہیں، آنے والا وقت بتائے گا کہ کیا ہوگا؟۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!