اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایران پر پابندیاں ہٹانے کا اعلان مناسب وقت پرکروں گا،...

ایران پر پابندیاں ہٹانے کا اعلان مناسب وقت پرکروں گا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت طے ہو گیا ہے.انہوں نے یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو پرامن انداز میں ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں،مناسب وقت پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا گیا ہے، تاہم امریکہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان جنگ کو روک کر ہم نے دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔ ہم نے دونوں ملکوں کو جنگ کے بجائے تجارت کی پیشکش کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک بڑی مشترکہ کامیابی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے تمام پڑوسی ممالک کشیدگی کم کرنے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر جاری حملوں کا نہ رکنا باعثِ تشویش ہے۔ ہم یوکرین کے دفاع کے لیے مزید ہتھیار فراہم کریں گے۔صدر ٹرمپ نے معاشی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے، جبکہ چند ممالک کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!