جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلسری لنکن بحریہ نے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

سری لنکن بحریہ نے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

کولمبو: سری لنکا کی بحریہ نے اپنے سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری پر 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

سری لنکن بحریہ نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے شمال مغربی صوبے کے کدیراملائی پوائنٹ کے قریب سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے والے بھارتی  ٹرالرز کے خلاف  خصوصی آپریشن  کیا گیا۔کارروائی کے دوران کئی بھارتی ٹرالرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بحریہ نے دو ٹرالرز کو بھی قبضے میں لیا ،ٹرالر اور بھارتی ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کے لیے مقامی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

سری لنکا کی بحریہ غیر ملکی ماہی گیروں کے ٹرالرز کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے اپنے پانیوں میں باقاعدہ گشت اور کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!