اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے تیار کردہ موسمیاتی آفات کے انتباہی منصوبے نے ڈبلیو ایس...

چین کے تیار کردہ موسمیاتی آفات کے انتباہی منصوبے نے ڈبلیو ایس آئی ایس 2025 ایوارڈ جیت لیا

چین کے شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے موسمیاتی سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کیاجارہا ہے۔(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)چین کی جانب سے تیار کردہ موسمیاتی آفات کے قبل از وقت انتباہی منصوبے کو ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی (ڈبلیو ایس آئی ایس) فورم میں ڈبلیو ایس آئی ایس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبے "موسمیاتی آفات کے لئے ابتدائی انتباہ کی تیز، درست اور محفوظ پیداوار، ترسیل اور ابلاغ” کو ای-ماحولیاتی شعبے میں انفارمیشن اور کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ایپلی کیشنز کے زمرے میں فاتح قرار دیا گیا۔

اس سال کے ڈبلیو ایس آئی ایس ایوارڈز کے لئے 973 درخواستوں میں سے مجموعی طور پر 19 فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔

پائیدار اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں عالمی سطح کے باوقار انعامات سمجھے جانے والے ڈبلیو ایس آئی ایس انعامات ان منصوبوں کو سراہتے ہیں جو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار ترقی کے مقاصد کو فروغ دیتے ہیں۔

سی اے آئی سی ٹی کے صدر یو شیاؤ ہوئی نے اظہار تشکر کے کلمات میں کہا کہ چین ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور طور پر سرگرم عمل ہے اور اقوام متحدہ کے ’سب کے لئے بروقت انتباہ‘ کے اقدام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آفات کی صورت میں تمام متعلقہ طبقات کو بروقت آگاہ کیا جانا چاہیے۔

ڈبلیو ایس آئی ایس اقوام متحدہ کا ایک کثیر فریقی عمل ہے جو ڈیجیٹل نظم و نسق اور عالمی تعاون کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین اور سوئس کنفیڈریشن کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والا اس سال کا فورم دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے حکومتی و صنعتی نمائندوں کو ڈیجیٹل تفریق، عالمی ٹیکنالوجی چیلنجز اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی رحجانات پر تبادلہ خیال کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!