اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین تمام ممالک کے ساتھ مثبت سرحد پار ای کامرس کی ترقی...

چین تمام ممالک کے ساتھ مثبت سرحد پار ای کامرس کی ترقی کے حوالے سے کام کے لئے تیار ہیں، وزارت تجارت

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران شاہراہ ریشم ای کامرس پویلین میں ایک خاتون لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر کررہی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور سرحدپار ای-کامرس کی مثبت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے  کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وزارت تجارت کے  ترجمان حہ یا دونگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  سرحدپار ای-کامرس دنیا بھر کے صارفین کی ذاتی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی، تیز ترسیل اور لاگت میں بچت جیسے فوائد کی حامل ہے۔

ان کا بیان 2 مئی کو امریکا کی جانب سے چین سے آنے والے چھوٹے پارسلز  پر ٹیکس میں چھوٹ کی پالیسی منسوخ کرنے کے بعد سامنے آیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس منسوخی سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچے گا جس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ امریکی اقدام سرحد پار ای-کامرس کی تیز ترقی کی رفتار کو نہیں روک سکے گا۔

ترجمان کے مطابق چین تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر ایک شفاف اور قابل پیش گوئی پالیسی ماحول بنانے اور سرحد پار ای-کامرس کی مثبت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے کام کرنے کو  تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!