اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ نے دواسازی میں اختراع کے فروغ سےمتعلق اقدامات متعارف کرادیئے

بیجنگ نے دواسازی میں اختراع کے فروغ سےمتعلق اقدامات متعارف کرادیئے

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی ٹونگ رین تانگ ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کی دا شینگ شاخ کی فیکٹری میں دوا ساز عملہ کام کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ نے دواسازی کی جدید صنعت کی ترقی میں مدد کے لئے 32 نئے اقدامات پر مشتمل ایک نیا جامع پیکیج متعارف کرایا ہے۔

بیجنگ بلدیاتی طبی بیمہ بیورو اور دیگر8 اداروں کے  مشترکہ طور پر جاری کردہ  اس منصوبے میں طبی آزمائش کے آغاز کے وقت کو 20 ہفتے سے کم کرنے، اہم بیماریوں کے لئے مکمل طور پر خودکار بائیو بینک شروع کرنے، پیتھالوجی اور ادویات کی تیاری کے لئے مصنوعی ذہانت کا  ماڈل تیار کرنے اور 50 ارب یوآن (تقریباً 6.95 ارب امریکی ڈالر) کے صحت نگہداشت صںعتی فنڈ شروع کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

بیورو کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے جدید دوا ساز اداروں  کی مجموعی قوت، تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں اور صحت کی نگہداشت سےمتعلق خدمات میں اضافہ ہوگا۔

2025 کا پالیسی پیکیج گزشتہ برس کی اصلاحات پر مبنی ہے، جس سے بیجنگ کے صحت کی نگہداشت شعبے میں گزشتہ برس کی نسبت 8.7 فیصد ترقی ہوئی اور اس کی مجموعی مالیت پہلی بار 10کھرب یوآن سے زائد ہوگئی ۔

اس سے قبل ہونے والی پیشرفت میں طبی آزمائش میں تیزی لانا، نایاب بیماریوں کی ادویات کی منظوری اور فوری طور پر درآمد شدہ ادویات کے لئے تیررفتار ذرائع شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!