امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی یوم خواتین پر تمام خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور اس میں پیشرفت سے متعلق اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔عالمی یوم خواتین 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک تقریب سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم آج صرف عالمی یوم خواتین منانے جمع نہیں ہوئے بلکہ انسانیت کے مفاد میں ہر جگہ تمام خواتین کے لئے برابری، ترقی اور امن کے حصول کے لئے لچکدار، متحد اور غیر متزلزل انداز سے آگے بڑھنے کے لئے یکجا ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 1995 میں چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہ اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس برائے خواتین کی رواں سال 30 ویں سالگرہ ہے یہ اس بات کا اعادہ کرتی ہے خواتین کے حقوق ، انسانی حقوق ہیں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اس کے بعد سے خواتین نے رکاوٹیں عبور کیں ، پابندیوں کا خاتمہ کیا اور معاشروں کو نئی شکل دی ہے۔ ‘اس کے باوجود، سخت جدوجہد کے بعد حاصل کردہ یہ کامیابیاں ناکافی اور نازک ہیں۔
انہوں نےکہا کہ تشدد، امتیازی سلوک اور معاشی عدم مساوات اب بھی ہمارے معاشروں کو متاثر کر رہی ہے۔
سربراہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ہر کونے میں دیکھتے ہیں حقوق میں کمی سے لے کر ان کے خاتمے تک خواتین کے حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔ نئی خطرات کی بدولت صدیوں سے جاری امتیازی سلوک مزید خراب ہو رہا ہے۔ مساوی حقوق کو مرکزی دھارے میں لانے کے بجائے، ہم مردانہ تسلط اور خواتین دشمنی کو مرکزی دھارے میں لارہے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link