اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران ٹیلی کام دھوکہ دہی جرائم کے خلاف...

چین میں 2024 کے دوران ٹیلی کام دھوکہ دہی جرائم کے خلاف کارروائی تیز کیں

چینی پولیس افسران میانمار کے شہر میاودے سے فراڈ میں مشتبہ طور پر ملوث 200 چینی باشندوں کے ایک گروپ کو واپس لارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2024 کے دوران  ٹیلی کام دھوکہ دہی جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 78ہزار افراد پر مقدمات چلائے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 53.9 فیصد زیادہ ہیں۔

اعلیٰ استغاثہ نے ہفتے کے روز قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ  رپورٹ میں بتایا ہے کہ اعلیٰ استغاثہ نے اعلیٰ عدلیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر سرحد پار ٹیلی کام دھوکہ دہی جرائم سے نمٹنے کے لئے رہنما اصول تیار کرنے پر کام کیا۔

رپورٹ میں تذکرہ کردہ ایک مقدمے سے متعلق  اعلیٰ استغاثہ نے کہا ہے کہ اس نے چینی شہریوں کو نقصان پہنچانے والے میانمار سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے 39 ارکان کے ایک مقدمے میں ژے جیانگ استغاثہ کو ہدایات دی تھیں۔

اعلیٰ عوامی عدالت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس  ملک بھر کی عدالتوں نے ٹیلی کام دھوکہ دہی کے 40 ہزار مقدمات نمٹائے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 26.7 فیصد زائد ہیں ۔ ان مقدمات میں 82 ہزار افراد ملوث تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!