چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں سیمنز کے بوتھ پر لوگ جمع ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے سائنس و ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کے اعلیٰ معیار کی ترقی میں مدد دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
پیپلز ڈیلی کے مطابق مجوزہ اعانتی اقدامات سائنس ٹیک سروس کاروباری اداروں کو اپ گریڈ اورعالمی سائنس ٹیک سروس تنظیموں کو راغب کریں گے جبکہ یہ ان کی جدیدیت کی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے۔
ان اقدامات سے دارالحکومت بیجنگ میں آر اینڈ ڈی اور جدیدیت کے مراکز قائم کرنے اور جدیدیت کے پلیٹ فارم کھولنے میں عالمی سائنس ٹیک سروس تنظیموں کو مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ ان اقدامات نے سائنس ٹیک سروس انڈسٹری میں معروف کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ فعال طور پر اپنی بیرون ملک منڈیوں کو وسعت دیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میونسپل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن اور ژونگ گوان کون سائنس پارک کے انتظامی کمیشن سمیت مختلف شعبوں نے یہ اقدامات تیار کئے ہیں۔
بیجنگ میونسپل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ یولی نے کہا کہ 2024 میں بیجنگ نے مقررہ حجم سے زیادہ 3900 سے زائد سائنس ٹیک سروس کاروباری اداروں کو اکٹھاکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ان کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ تقریباً 10کھرب یوآن (تقریباً 139 ارب امریکی ڈالر) لگایا گیا تھا۔
