ہیڈ لائن:
چینی شناخت: بہار کے تہوار کی سفری بھیڑ میں ریلوے کارکنوں کی خاموش محنت
جھلکیاں:
چین کا نیا سال خاندانوں کے افراد کے لئے آپس میں ملنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔ لوگوں کو یہ موقع دراصل ان کارکنوں کی وجہ سے ملتا ہے جو تعطیلات کے دوران بھی اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ وانگ ہاؤ بائی، بھی ان خاموش ہیروز میں سے ایک ہیں۔ وہ چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے لانگ فینگ ای ایم یو (الیکٹریکل ملٹی پل یونٹ) ڈپو میں بحیثیت فورمین کام کرتے ہیں۔ آئیے اس ویڈیو میں ان کے خیالات جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ لانگ فینگ ای ایم یو ڈپو کے مختلف مناظر
2۔ وانگ ہاؤبائی کی سرگرمیوں کے مختلف مناظر
3۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی): وانگ ہاؤبائی، فورمین، مینٹی ننس ٹیم، لانگ فینگ ای ایم یو ڈپو
4۔ لانگ فینگ ای ایم یو ڈپو کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
چین کا نیا سال خاندانوں کے افراد کے لئے آپس میں ملنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔ بہار کے تہوار کے دوران لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں۔ مسافروں کی اس وسیع پیمانے پر آمد و رفت کے پیچھے دراصل ان کارکنوں کی محنت شامل ہوتی ہے جو تعطیلات کے دوران بھی اپنے ذمہ داریاں ادا کر رہے ہوتے ہیں۔
وانگ ہاؤ بائی، چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے لانگ فینگ ای ایم یو (الیکٹریکل ملٹی پل یونٹ) ڈپو میں دیکھ بھال کرنے والی ٹیم میں بحیثیت فورمین کام کرتے ہیں۔ وہ بھی ان خاموش ہیروز میں سے ایک ہیں۔
31 سالہ وانگ کے لئے رات دیر تک تیز رفتار ٹرینوں کو چیک کرنا اب ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔
اس سال کا کام اس لئے بھی خاص طور پر چیلنجنگ ہے کیونکہ یہ ڈپو حال ہی میں فعال ہوا ہے۔ یہ ڈپو اس وقت بہار کے تہوار کی سفری مصروفیت سےپہلی بار گزر رہا ہے۔ تاہم برسوں کی سخت تربیت اور عملی تجربے نے وانگ اور ان کی ٹیم کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ اس چیلنج کا پورے اعتماد اور درستگی کے ساتھ مقابلہ کریں۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): وانگ ہاؤبائی، فورمین، مینٹیننس ٹیم، لانگ فینگ ای ایم یو ڈپو
’’ ہر روز ہم وہی کام دہراتے ہیں۔ ہر کام انتہائی احتیاط سے انجام دیتے ہیں۔ ٹرین کے ہر پیچ اور بولٹ کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔ ہم اپنے کام کی ادائیگی میں جوش وجذبہ برقرار رکھا ہےتاکہ ٹرینوں کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنا سکیں اور اس بات کی بھی مکمل ضمانت ہو کہ ہر مسافر سلامتی کے ساتھ اپنے گھر پہنچ سکے۔‘‘
سال 2025 میں بہار کے تہوار کی 40 دنوں کی سفری مصروفیت 22 فروری کو ختم ہو جائے گی ۔ توقع ہے کہ اس دوران 9 ارب سفری دوروں کا ریکارڈ قائم ہو گا۔
شی جیا چوانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link