ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینپنجاب کے فرحان علی نے جونیئر انڈر 17سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پنجاب کے فرحان علی نے جونیئر انڈر 17سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کیخلاف 0-4 فریم میں کامیابی حاصل کی ہے۔

فرحان علی نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انکی جیت کا سکور 21-65، 11-71، 33-79 اور 40-59 رہا، قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں فرحان علی نے پنجاب کی کے موسی تنویر کو 1-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے دانیال شہزاد نے پنجاب کے محمد کاشان کو 2-4 سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئے، دانیال کی جیت کا سکور 30-67، 70-35، 64-31، 48-61، 37-54 اور 45-70 رہا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!