اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین سرکاری سرمایہ کاری فنڈز کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ...

چین سرکاری سرمایہ کاری فنڈز کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دےگا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ سٹاک ایکسچینج کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے سرکاری سرمایہ کاری فنڈز کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں جس میں مناسب پیمانے، مناسب ترتیب، ٹھوس اقدامات اور خطرے پر قابو پانے کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رہنما اصولوں میں 7 شعبوں میں 25 مخصوص اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد سرکاری سرمایہ کاری فنڈز کے لئے زیادہ سائنسی اور موثر انتظامی نظام قائم کرنا ہے۔

یہ فنڈ آپریشنز کے انتظام کو معیاری، سرمایہ کاری کے طریقوں کو بہتر اور فنڈ منیجرز کے کردار سے مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے پیشہ ورانہ اور مارکیٹ پر مبنی آپریشنز کی سطح کو بھی بہتر بنائے گا۔

رہنما اصولوں کے مطابق خطرے کی روک تھام اور کنٹرول کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا اور فنڈ کی ترقی کے عمل کے دوران ریگولیٹری طرز عمل کو بہتر بنایا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!