الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا دیدیا ہے اور بیرسٹر گوہر کو پارٹی کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
بیرسٹر گوہر کے آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کی قانونی پوزیشن واضح کر تے ہوئے کہا کہ آپکو آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا کوئی قانونی حق حاصل ہے نہ ہی الیکشن کمیشن آپکو اس عہدے پر تسلیم کرتا ہے۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کا جوابی خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال ہمارا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کیا نہ ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔




