ہیڈ لائن:
سربراہ اقوام متحدہ کا شام میں لڑائی کے خاتمے، سیاسی عمل کی طرف واپسی پر زور
جھلکیاں:
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے شام میں لڑائی کے فوری خاتمے اور اقوام متحدہ کےتحت سیاسی عمل کی طرف واپسی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا ؟ آئیے اس کی تفصیل جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
تفصیلی خبر:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کے روز شام میں تمام شہریوں تک فوری انسانی امداد کی رسائی کے لئے خونریزی کے خاتمے اور سیاسی عمل بحال کرنے پر زور دیا ہے۔
سٹینڈ اپ (انگریزی): تھان یی شیاؤ، نمائندہ شِنہوا
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کے روز شام میں تمام شہریوں تک فوری انسانی امداد کی رسائی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خونریزی کے خاتمے کے لئے سیاسی عمل کی طرف واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
میڈ یا سے گفتگو کے دوران گوتریس نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران انہوں نے تمام ضرورت مند شہریوں تک فوری انسانی امداد کی رسائی کی اہمیت اور خونریزی کو ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سیاسی عمل کی طرف واپسی پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی قانون کے تحت شہریوں کا تحفظ تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link