ہفتہ, نومبر 8, 2025
تازہ ترینچین کے شی آن میں سوئی اور تانگ خاندانوں کے آثار قدیمہ...

چین کے شی آن میں سوئی اور تانگ خاندانوں کے آثار قدیمہ کے مقامات دریافت

شی آن(شِنہوا)شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی نے اعلان کیا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں آثار قدیمہ کے 25 مقامات دریافت کئے ہیں جن میں سوئی (581-618) اور تانگ (618-907) خاندانوں سے تعلق رکھنے والے راکھ کے گڑھے اور کنویں بھی شامل ہیں۔

یہ کھدائی شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی نے اکتوبر 2023 میں شہر کے بے لین ضلع میں ایک مقامی تعمیراتی منصوبے سے قبل کی تھی۔ آثار قدیمہ کے اس مقام کی شناخت تونگ یی فانگ کے کھنڈرات کے اندر کی گئی جو سوئی اور تانگ خاندانوں کے دوران مشہور چھانگ آن شہر میں اعلیٰ عہدیداروں اور معززین کے لئے رہائشی کمپاؤنڈ تھا۔

کھدائی کے دوران مجموعی طور پر 27 آثار قدیمہ مقامات دریافت ہوئیں جن میں 21 راکھ کے گڑھے، 5 کنویں اور ایک نالہ شامل ہے۔ ان میں سے 25 مقامات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ان کا تعلق سوئی اور تانگ ادوار سے ہے۔

کل 73 نوادرات یا ان کے مجموعے بھی دریافت ہوئے، جن میں زیادہ تر مٹی کے برتن اور تعمیراتی اجزاء شامل ہیں جبکہ چند تانبے کے سکے، لوہے کی اشیاء اور سیپیاں بھی ملی ہیں۔

یہ دریافتیں قدیم شہر چھانگ آن میں رہائشی کوارٹرز کی ترتیب اور ارتقا کو سمجھنے کے لئے اہم نئی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ برآمد شدہ سرامکس سوئی اور تانگ خاندانوں کے دوران سماجی زندگی پر تحقیق کے لئے نیا مواد فراہم کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!