جرمن عدالت نے 10 مریضوں کو قتل، 27 کو قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں ہسپتال کیئر ٹیکر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعات دسمبر 2023سے مئی 2024ء کے دوران مغربی جرمنی کے علاقے ویورسیلن کے ایک ہسپتال میں پیش آئے ملزم 2007ء میں نرسنگ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد 2020ء سے اسی ہسپتال میں خدمات انجام دے رہا تھا۔
ملزم کو 2024ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ مرد کیئر ٹیکرنے زیادہ تر بزرگ مریضوں کو سکون آور اور درد کم کرنیوالی ادویات کی زیادہ مقدار کے انجکشن رات کی شفٹوں میں کام کے بوجھ میں کمی کرنے کیلئے لگائے جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے ملزم کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب حکام نے بتایا ہے کہ مزید مشکوک اموات کی تحقیقات جاری ہیں ۔




