مالدووا، نو منتخب صدر مایا سندو ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈال رہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے مایا سندو کو مالدووا کی دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
شی نے کہا کہ چین اور مالدووا روایتی دوستانہ شراکت دار ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل پیشرفت ہوئی اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون بھی مثبت انداز میں آگے بڑھا۔
شی نے کہا کہ وہ چین۔ مالدووا تعلقات میں ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سندو کے ساتھ مل کر ان تعلقات میں مستقل اور طویل مدتی پیشرفت کو تیار ہیں۔
