بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان سے جنگ کے بعد بہت سے سبق سیکھ لیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف یوکرین کی جنگ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ پاک بھارت حالیہ معرکہ آرائی میں بھی کافی سبق سیکھنے کے لیے موجود ہیں۔
جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا کہ ہم نے آپریشن سندور میں بہت سے سبق سیکھے خواہ بات مشترکہ کارروائی، ملٹی ڈومین آپریشنز خودکار گائیڈڈ ہتھیاروں کی ہو یا عملے اور عملے کے بغیر چلنے والے ہتھیاروں کی، اس وقت سخت مقابلے کا ماحول تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی ساختہ پاکستانی ہتھیار کو بہت غیر موثر پایا۔ بھارتی چیف نے نیو نارمل کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ اب تو بھارت پاکستان کے معاملے میں یہی کرے گا اور اس کے اپنے اصول و ضوابط ہیں۔
