منگل, اکتوبر 7, 2025
تازہ تریندریائے مارکوگ کے قدرتی جنگل کی بحالی، چین کے ماحولیاتی منصوبے سے...

دریائے مارکوگ کے قدرتی جنگل کی بحالی، چین کے ماحولیاتی منصوبے سے مثبت تبدیلیاں سامنے آ گئیں

چین کے صوبوں چنگہائی اور سیچھوان کی سرحد پر واقع دریائے مارکوگ کا جنگل ایک  لاکھ ایک ہزار آٹھ سو ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اوسطاً 3 ہزار 600 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

یہ دادو دریاکے منبع پر سب سے بڑا، سب سے گھنا اور سب سے زیادہ بلندی پر واقع قدرتی جنگل ہے۔دادو دریا آگے چل کر دریائے یانگسی میں شامل ہو جاتا ہے جسے چین کا ’’ماں دریا‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ جنگل ایک وقت میں بڑے پیمانے پر کاٹا جاتا تھا۔ 1965 سے 1998 کے درمیان 7 لاکھ مکعب میٹر سے زائد درخت کاٹےگئے۔

سال 1998 میں چنگہائی نے کمرشل کٹائی پر پابندی لگا دی۔ اس کے بعد سے جنگلات کے تحفظ پر توجہ مرکوز  کی گئی۔

گزشتہ دہائیوں میں اس جنگل کے کردار اور انتظامی طریقۂ کار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تاؤ یونگ منگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، دریائے مارکوگ فارسٹری اتھارٹی

"پائلٹ منصوبہ شروع ہونے کے بعد سے جنگلاتی رقبے اور لکڑی کےذخیرے دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 259 چرواہوں کو جنگل میں بطور محافظ ملازمت دی گئی ہے۔ اس طرح تمام غریب گھرانوں کو روزگار ملا اور مقامی باشندے اس قابل ہوئے کہ ماحولیاتی تحفظ سے فائدہ اٹھا سکیں۔‘‘

ٹیکنالوجی نے جنگل کے تحفظ کو مزید مستحکم کیا ہے۔ ڈرونز، جنگلی حیات کے لئے انفراریڈ کیمرے اور جی پی ایس پیٹرولنگ ٹرمینلز اس وسیع علاقے کی نگرانی کرتے ہیں۔ سال 2024 میں شروع ہونے والا جنگلات اور چراگاہوں کی نگرانی کا نظام تقریباً پورے جنگل کا دن رات احاطہ کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تاؤ یونگ منگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، دریائے مارکوگ فارسٹری اتھارٹی

"آج کل ماحولیاتی تحفظ کے طریقے زیادہ ٹیکنالوجی پر مبنی، جدید اور ذہین ہو گئے ہیں۔ جنگلاتی وسائل کی نگرانی کے نظام قائم کرنے، جدید ترین ڈرونز کے ذریعے گشت اور سائنسی تحقیق کی معاونت کے حوالے سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات نے جنگلات اور چراگاہوں کے منظم تحفظ اور بحالی کو بتدریج فروغ دیا ہے، ماحولیاتی شعبے میں سائنسی و تکنیکی تحقیق کو مضبوط کیا ہے اور آگ سے بچاؤ اور حیاتیاتی تحفظ کے اقدامات میں بہتری لائی ہے۔”

آج اس جنگل میں جنگلی جانوروں کی 180 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں تیندوا، برفانی تیندوا، بھورے ریچھ اور لِنکس (جنگلی بلی کی ایک قسم) شامل ہیں۔ یہاں 984 اقسام کے جنگلاتی پودے بھی ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جن میں سے کچھ چین کی نایاب اور محفوظ پودوں کی قومی فہرست میں شامل ہیں۔

شی ننگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

مارکوگ دریا کا وسیع جنگل کبھی اندھا دھند کٹائی کا شکار تھا

آج یہ قدرتی جنگل جدید ٹیکنالوجی سے دوبارہ زندگی پا رہا ہے

کمرشل لکڑی کاٹنے پر پابندی کا فیصلہ موثر ثابت ہوا

جدید ٹیکنالوجی سے جنگلات اور چراگاہوں کا تحفظ ممکن بنایا گیا ہے

مقامی چرواہے اب جنگل کے محافظ بن گئے ہیں

ڈرونز اور انفراریڈ کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جاتی ہے

یہ جنگل اب 180 اقسام کے جنگلی جانوروں کا مسکن ہے

نایاب برفانی تیندوا اور بھورا ریچھ یہاں محفوظ ہیں

جنگل میں 984 اقسام کے پودے ریکارڈ کئے گئے ہیں

چین کا ماحولیاتی منصوبہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی روشن مثال ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!