بیجنگ: چین میں قومی دن کی چھٹیوں کے دوران باکس آفس کی آمدنی 2ارب یوآن(تقریباً28کروڑ 50لاکھ ڈالر) سےتجاوز کر گئی ہے۔
ملکی سطح پر تیار کی جانے والی تین فلمیں "رضاکار: زندگی اور موت کی جنگ،” "بیورو 749،” اور "ٹائیگر ولف ریبٹ” آمدنی کے لحاظ سے سرفہرست رہیں۔
چھین کائیگ کی ہدایت کاری میں، "رضاکار: زندگی اور موت کی جنگ” ان کی "رضاکار” ناول پر بنی دوسری قسط ہے۔ 30 ستمبر کو پریمیئر کرنے والی فلم نے 78کروڑ 10لاکھ یوآن کا بزنس کیا، جو تعطیلات کے دوران باکس آفس کی آمدنی کا 38.1 فیصد ہے۔
دوسری اور تیسری سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلموں میں لو چھوآن کی "بیورو 749” اور کرائم ڈرامہ "ٹائیگر ولف ریبٹ” ہیں جنہوں نے بالترتیب35کروڑ30لاکھ یوآن اور34کروڑ80لاکھ یوآن سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔
