چین کا خلائی اسٹیشن اگلے 10 سے 15 سال میں 1000 سے زائد تحقیقی منصوبے مکمل کرے گا۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کیا پھل مکھیاں خلا میں پیدا ہوسکتی ہیں؟ زمین کی کشش ثقل یا زمینی مقناطیسی میدان کے بغیر خلائی ماحول میں ان کا رویہ کیسا ہوتا ہے ؟ گزشتہ برس نومبر میں جب سے پھل مکھیوں کی پہلی کھیپ چین کے تھیان ژو ۔ 8 مال بردار جہاز کے ذریعے خلا میں پہنچی تو سائنسدان ان دلچسپ سوالات کو تلاش کرنے کے لئے ان پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
سائنسدانوں کے لئے پہلا سوال یہ تھا کہ کیا پھل مکھیاں مائیکرو گریویٹی میں اپنے پو پائے سے نکل سکتی ہیں۔ 19 نومبر 2024 کی صبح ایک سنسنی خیز لمحہ اس وقت ویڈیو میں ریکارڈ ہوا جب ایک چھوٹی پھل مکھی اپنے پوپا سے نکلی اور اس نے غیر معروف ماحول کا جائزہ لیا، یہ چین کے خلائی اسٹیشن پر پھل مکھی کی پہلی پیدائش تھی۔
اس کے فوراً بعد مزید پھل مکھیاں پیدا ہوئیں اور بے سمت، تیرتے ہوئے چیمبر کے اندر ٹکرا گئیں۔
چینی اکیڈمی برائے سائنسز (سی اے ایس) کے ادارہ برائے حیاتیاتی طبیعات کی تحقیقی ٹیم نے خاص طور پر اس بات کا تعین کرنے پر توجہ مرکوز کی کہ کیا خلا میں پیدا ہونے والی یہ مکھیاں باہمی ملاپ سے اولاد پیدا کر سکتی ہیں یا نہیں۔
واضح مشاہدے کو یقینی بنانے کے لئے چینی خلابازوں نے پھل مکھیوں کو ایک نئے افزائش چیمبر میں منتقل کیا ۔ اس عمل کے ہر مرحلے میں ملاقات اور ملاپ سے لے کر انڈے دینے ، لاروا کی نشوونما ، پوپا بننے اور بالغ پھل مکھیوں کی اگلی نسل کے آنے تک عمل کو احتیاط کے ساتھ دستاویزی شکل دی گئی تھی۔
لی یان اور ان کی تحقیقی ٹیم نے آخرکار اس وقت سکون کا سانس لیا جب یہ تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے۔
پھل مکھیوں کی اب کامیابی کے ساتھ مدار میں تین نسلوں کی پرورش ہوچکی ہے ، 4 ٹیرا بائٹس سے زائد کے ویڈیو ڈیٹا میں ان کی نشوونما، نیند کے طریقہ کار ، نقل و حرکت کی سرگرمی اور تولیدی رویہ دستاویزی شکل میں موجود ہے۔
