اسلام آباد : موبائل فونز کی درآمدات میں 32.4فیصد کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق موبائل فون کی درآمد میں اگست 2024ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 32.4 فیصد کمی ہوئی ہے،اگست کے دوران درآمدات کا حجم 22.1 ارب روپے رہا، جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 32.7 ارب روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء کے مقابلے میں اگست 2024ء کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 10.6 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
