پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچینی سکیورٹیز ریگولیٹر کا غیر قانونی مارکیٹ آپریشنز کے لئے "صفر برداشت"...

چینی سکیورٹیز ریگولیٹر کا غیر قانونی مارکیٹ آپریشنز کے لئے "صفر برداشت” کا اعادہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع بیجنگ اسٹاک ایکسچینج  کی عمارت کا بیرونی منظر ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ملک کے سب سے بڑے سکیورٹیز ریگولیٹر، چائنہ سکیورٹیز  ریگولیٹر کمیشن (سی ایس آرسی) نے سرمایہ منڈی میں غیر قانونی آپریشنز کے خلاف "صفر برداشت” پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے شعبے کی مثبت  ترقی کے فروغ  کے لئے قانون کی عملداری مزید مستحکم کرنے کا عزم دہرایا ہے۔

سی ایس آر سی کے نائب چیئرمین لی منگ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ2024کے دوران سی ایس آرسی نے 739 مقدمات نمٹائے اور سزاؤں سے متعلق 592 فیصلے کئے۔ان میں جرمانے کی مجموعی مالیت 15.3 ارب یوآن (تقریباً 2.13 ارب امریکی ڈالر) تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنا سے زائد تھے۔

لی کے مطابق ریگولیٹر نے سب سے زیادہ ناقابل برداشت غیر قانونی آپریشنز کے خلاف کارروائی کے لئے کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے۔ان میں جعلی دستاویز کا  اجراء، مالی دھوکہ دہی، ملکیتی شیئرز میں غیرقانونی کمی اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سی ایس آر سی نے معلومات کے انکشاف کے قواعد کی خلاف ورزیوں کے کل 135 مقدمات کی تحقیقات اور کارروائی کی، یہ  گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد کا اضافہ تھا اور یہ تمام مقدمات کی اقسام میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!