پیر, ستمبر 8, 2025
تازہ ترینشنگھائی اسپرٹ عملی اقدامات کے ذریعےوسعت کی جانب گامزن ہے، عالمی ماہرین...

شنگھائی اسپرٹ عملی اقدامات کے ذریعےوسعت کی جانب گامزن ہے، عالمی ماہرین کی رائے

چین کے ساحلی شہر تیانجن میں 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اب تک کا سب سے بڑا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

مختلف ممالک کے ماہرین نے ایس سی او کے رہنما اصول ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو سراہا اور کہا کہ اس نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی امن اور ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): گلنار شایمرگینوا، ڈائریکٹر، چائنیز اسٹڈیز سینٹر، قازقستان

"شنگھائی اسپرٹ محض ایک تصوراتی بات نہیں بلکہ ایک عملی رہنما ہے۔ یہ اجتماعی سلامتی اور تعاون کے اس طریقہ کار کی حمایت کرتی ہےجہاں نظریاتی اتحاد کے بجائے اعتماد، خودمختاری کا احترام اور عملی فائدہ اولین حیثیت رکھتے ہیں ۔یہی خصوصیت ایس سی او کے ماڈل کو جدید کثیر قطبی دنیا میں پائیدار اور قابلِ قبول بنا دیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (روسی): شیرادِل بکتگلُوف، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ پالیسی، کرغزستان

"یہ اس بات پر ہوگا کہ دنیا جنوبی خطے کے ممالک حالات کے اتار چڑھاؤ میں کیا اقدامات کرتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (دری): فضل احمد اوریا، افغان سیاسی ماہر

"ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان شنگھائی اسپرٹ اعتماد کا ایسا ماحول قائم کر سکتی ہے جو باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہو اور پھر یہی اصول دنیا بھر میں پھیلائے جائیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (عربی): مجدی عامر، سابق مصری سفیر برائے چین

"شنگھائی اسپرٹ محض کہنے کی بات نہیں، اس کے نفاذ کے عملی ذرائع بھی موجود ہیں۔ یہ ذرائع مسلسل بڑھ رہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ چین ایک بار پھر اس تعاون کو مضبوط بنانے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔”

آستانہ، بشکیک، کابل اور قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!