پیر, ستمبر 8, 2025
پاکستانپنجاب میں سیلاب الرٹ، جلال پور پیروالا میں فوج طلب

پنجاب میں سیلاب الرٹ، جلال پور پیروالا میں فوج طلب

بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث پاک فوج کو طلب کر لیا گیا۔

بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے جس پر وزارت آبی وسائل نے 28 اداروں کو انتباہی خط جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کہروڑ پکا کے علاقے ٹبی وڈاں رتھاں والا، موچی والا، ڈیرہ دلاور حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی تیزی سے آبادیوں کے طرف بڑھنے لگا، ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع  کر دی۔

علاوہ ازیں ملتان کے شیر شاہ فلڈ بند کے اندر موجود درجنوں بستیوں میں کھڑے پانی کے باعث مکانات منہدم ہونا شروع ہو گئے ہیں

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!