جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانگھوٹکی، مغوی کی بازیابی کیلئے گئی موبائل الٹ گئی، مغوی کا بیٹاجاں...

گھوٹکی، مغوی کی بازیابی کیلئے گئی موبائل الٹ گئی، مغوی کا بیٹاجاں بحق، 4 اہلکار زخمی

گھوٹکی: گھوٹکی میں مغوی کی بازیابی کیلئے جانیوالی پولیس موبائل الٹنے سے مغوی کا بیٹا جاں بحق،4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے محمد پناہ ترنڈہ کے قریب موٹر وے پر مغوی کی بازیابی کیلئے جانیوالی پولیس موبائل الٹنے کے نتیجے میں مغوی کا بیٹاں جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کیخلاف ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے بیٹے کی جیب سے ایک لاکھ روپے بھی نکال لئے۔پولیس کے مطابق شہری سہراب کھٹیان کو 8 دن قبل اغواء کیا گیا تھا، اغواء کاروں نے 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ایس ایچ او قابل بھیؤ اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر کے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!