راولپنڈی: پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری،جھنگ کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جھنگ کے دور دراز متاثرہ علاقوں میں راشن پہنجایا جارہا ہے۔
پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کیا، جہاں عملہ مریضوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کررہا ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے ولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ڈب کلاں میں کشتیوں کے ذریعے 75 افراد اور 16 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے۔
فورسز کی جانب سے بدہوانہ کے علاقے میں بھی چودہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
