پشاور: پشاور کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے قاتل کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک ہی خاندان کے 8افراد کے قاتل کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یار محمد رقم کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 کمسن بچوں اور 4 خواتین کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری تھیں جسے اب سندھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔