بیجنگ: چین اور کمبوڈیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کے حوالے سے رواں سال کا اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوا ،چین کے ریاستی کونسلر اور پبلک سیکورٹی کے وزیر وانگ شیاو ہونگ اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سار سوکھا نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان فولاد جیسی مضبوط دوستی قائم اور دونوں ممالک کے رہنماں نے نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک اعلی معیاراور اعلی سطح کی چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر پر اہم اتفاق رائے پایا ہے، وانگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاسی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط کرنے، جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت میں اضافے کے لیے تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کا خواہاں ہے۔
سار سوکھا نے چین کی دیرینہ حمایت اور بے لوث مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمبوڈیا دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے دستاویزات پر دستخط بھی کیے گئے۔
