اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے افریقہ...

چین تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے افریقہ اور یونیسکو کے ساتھ مل کر کام کرے گا:نائب وزیراعظم

بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ نے کہا ہے کہ  چین تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ  دینے کے لیے افریقہ اور یونیسکو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے  ان خیالات کااظہار بیجنگ میں منعقدہ تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق چین-افریقہ-یونیسکو  مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل تعلیمی تبادلوں  اور تعاون کو آگے بڑھانے، نوجوانوں کو روزگار اور کاروباری شخصیت کو بااختیار بنانے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

چین ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے افریقہ کی صلاحیت  کو بہتر بنانے کے لیے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے کے لیے یونیسکو کے ساتھ تعاون کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں چین اورافریقی ممالک کے سرکاری عہدیداروں سمیت تقریباً 460 شرکا نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!