برطانیہ کے ایڈن برگ میں شائقین ایڈن برگ انٹرنیشنل فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے محظوظ ہو رہے ہیں-(شِنہوا)
ایڈن برگ(شِنہوا)چائنہ نیشنل سنٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس (این سی پی اے) آرکیسٹرا نے ایڈن برگ انٹرنیشنل فیسٹول میں برطانیہ میں اپنے پہلے فن کے مظاہرے کے ساتھ اپنے یورپی دورے کا آغاز کیا۔
تقریباً 2 ہزار افراد چینی اور بین الاقوامی موسیقاروں پر مشتمل کنسرٹ سے محظوظ ہونے کے لئے اشر ہال میں جمع ہوئے۔
این سی پی اے کے نائب صدر ژاؤ ہائی یِنگ نے کہا کہ ہم جس موسیقی کو پیش کرتے ہیں اس کے ذریعے ہم چینی کہانیاں سناتے ہیں اور چینی آواز کو زیادہ جاندار اور جذباتی انداز میں پہنچاتے ہیں جس کے ذریعے دنیا بھر کے سامعین چینی ثقافت کے حسن کو محسوس کرسکتے ہیں۔
آرکیسٹرا کے مطابق اگست کے دوران یہ برطانیہ، سپین اور جرمنی کے مختلف شہروں میں کنسرٹس پیش کرے گا اور ایڈن برگ اور فرینکفرٹ میں ثقافتی تبادلے کی تقریبات کا انعقاد بھی کرے گا۔
ایڈن برگ انٹرنیشنل فیسٹیول کا 2025 ایڈیشن یکم سے 24 اگست تک جاری رہے گا جس کا موضوع ’’سچ جس کی ہم کو تلاش‘‘ ہے۔ اس میں دنیا بھر کے سامعین کو مدعو کیا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link