ایڈنبرگ: سکاٹ لینڈ کے جزیرے پر پھنس کر77وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کے جزیرے سانڈے پر ریت میں پھنس کر 77 پائلٹ وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئی، مقامی افراد نے مردہ مچھلیاں دیکھ کر برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کواطلاع دی جو فورا ساحل پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق وہیل مچھلیاں کئی گھنٹوں سے ساحل پر پھنسی ہوئیں تھیں جس سے زیادہ تر کی موات واقعہ ہوچکی تھی ، 77میں سے صرف 12مچھلیاں زندہ تھیں جنہیں میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دے کر بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ساحل سے وہیل مچھلیوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے مچھلیاں پھنسنے کی وجوہات جاننے کی کوشش شروع کردی ہے۔
