کراچی: سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں، میں اس سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہوں۔
ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ اس پورے ہفتے کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر بڑی ہمدردی ملی، کیونکہ ان کا شوہر سے متعلق دیا گیا تبصرہ ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر لوگ شادی کے پیغامات بھیج رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج کے پروگرام میں اتنی تیار ہوکر آئی ہیں۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ انہیں بہت مزہ آ رہا ہے، اسی لیے وہ آج کے پروگرام میں دلہن کی طرح تیار ہوکر آئی ہیں، لال رنگ کے کپڑے اور غرارہ اسی لیے پہنا ہے کہ نہ جانے کب کیا ہو جائے۔
