اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیانمار میں نیا تعلیمی سال شروع، 58 لاکھ سے زائد طلبہ اسکولوں...

میانمار میں نیا تعلیمی سال شروع، 58 لاکھ سے زائد طلبہ اسکولوں میں واپس پہنچ گئے

میانمار کے سرکاری اخبار "دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار” نے منگل کے روز اپنی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ  تعلیمی سال 26-2025 کا پیر کے روز  آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے اسکولوں میں 5822954 طلبہ نے حاضری دی۔ ان سکولوں میں بنیادی تعلیم کے اسکول، نجی اسکول اور خانقاہی اسکول شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پرائمری سے ہائی اسکول تک کے تمام طلبہ کو مفت درسی کتابیں، کاپیاں اور اسٹیشنری فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں کنڈرگارٹن اور پرائمری سطح کے طلبہ کو مفت یونیفارم بھی دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے طلبہ  جو مختلف وجوہات کی وجہ سے بر وقت داخلہ نہیں لے سکے تھے، انہیں تاخیر کے باوجود داخلہ لینے کی سہولت دی گئی ہے۔

یانگون، میانمار سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!