تازہ ترینچین میں 2025 کے دوران غیر ملکیوں کے سفری دورے 15 کروڑ...

چین میں 2025 کے دوران غیر ملکیوں کے سفری دورے 15 کروڑ سے تجاوز کر گئے

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کے دوران بیرون ملک سے آنے والے افراد کے دوروں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد سے زائد اضافہ ہے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات 130 ارب امریکی ڈالر سے بھی زیادہ رہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت سون یی لی نے قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر ملکیوں کی ویزا فری آمد کی تعداد 3 کروڑ سے زیادہ رہی۔

سون نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے موبائل ادائیگیوں کو آسان بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین آنے والے سیاحوں نے موبائل ادائیگی پلیٹ فارمز کے ذریعے تقریباً 80 ارب یوآن (تقریباً 11.59 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے۔

سون نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ’’چینی بننا‘‘ ایک مقبول موضوع بن گیا ہے کیونکہ بہت سے غیر ملکی چین میں زندگی کا تجربہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

سون کے مطابق مقبول سرگرمیوں میں تیز رفتار ٹرین میں سفر کرنا، ڈرون کے فضائی مظاہرے دیکھنا اور روایتی چینی طب کے مساج آزمانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہانفو لباس پہننا اور ہاٹ پاٹ کھانا بھی بہت سے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ’’لازمی تجربات‘‘ بن چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں