جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلمغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4فلسطینی جاں بحق

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4فلسطینی جاں بحق

رم اللہ: مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے قریب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے  4 فلسطینی  جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک 14 سالہ اور دو 19 سال کے لڑکے اور ایک 36 سالہ شخص شامل ہیں، جنہیں طوباس کے شمال میں عقبہ قصبے میں فائرنگ سے قتل کیا گیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قصبے پر دھاوا بول  کر ایک گھر کا محاصرہ کر لیا، بعد ازاں اسرائیلی قابض افواج نے  گھرپر براہ راست فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!