یوکرین کے شہرکیف میں روسی ڈرون حملے کے مقام پر تباہ شدہ کاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)
کیف (شِنہوا) یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گیلوش چینکو نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے توانائی کے نظام پر ایک اور بڑا حملہ کیا ہے۔
فیس بک پر انہوں نے لکھا کہ جمعہ کی شب سے یوکرین کے مختلف علاقوں میں توانائی اور گیس کی بنیادی سہولیات ایک بار پھر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں ہیں۔
گیلوش چینکو نے کہا کہ امدادی کارکن اور توانائی شعبے کے اہلکار حملے کے مقام پر کام کررہے ہیں تاکہ بعد کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور گیس کی فراہمی کو مستحکم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
علاقائی فوجی انتظامیہ کے مطابق مغربی ترنوپل خطے میں ایک اہم صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اس علاقے کو گیس کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
اسی دن کے آغاز میں یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ روسی افواج نے یوکرین پر کئی گروپوں میں لڑاکا ڈرونز کے ساتھ ہی کروز اور بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
