اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناقوام متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ کا ٹرمپ کے غزہ پر تبصرے...

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ کا ٹرمپ کے غزہ پر تبصرے کے بعد عالمی قانون کے احترام پر زور

یہ شِنہوا نیوز ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پر قبضے کی تجویز کے بعد عالمی قانون کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود ارادیت کا حق عالمی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے اور اسے تمام ریاستوں کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے سے لوگوں کی جبری منتقلی یا بے دخلی کو سختی سے منع کیا گیا ہے۔

دورے پر آئے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ منگل کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے تجویز پیش کی تھی کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کر لے اور فلسطینیوں کو وہاں سے منتقل کر کے علاقے کو دوبارہ ترقی دے۔ تاہم اس موقع پر دوبارہ آبادکاری کے عمل کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!