ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانعوام کی صحت اولین ترجیح، سیاسی بیانیہ نہیں، مریم اورنگزیب

عوام کی صحت اولین ترجیح، سیاسی بیانیہ نہیں، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر حکومت پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی بیانیہ نہیں، عوام کی صحت ترجیح ہے، سموگ کنٹرول مشینری، واٹر بائوزرز، انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کئے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں شمال مغربی ہواں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر بائوزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کیلئے تمام محکمے24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں، صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کا سائنٹیفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے بہت جلد واضح بہتری آئے گی، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے ڈرون سرویلنس اور گرانڈ ٹیموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فضائی معیار کیلئے رئیل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس مضبوط کئے گئے ہیں، سیاسی بیانئے نہیں بلکہ صرف عوام کی صحت ترجیح ہے۔

انہوں نے ہدایت کی حساس افراد غیرضروری باہر نکلنے سے گریز ،ماسک ،پانی کا زیادہ استعمال کریں، سانس میں تکلیف پر فوری قریبی ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!