جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرٹینمنٹآیان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر...

آیان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کردی

گلوکارہ اورسپر ماڈل آیان علی نے طویل عرصے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ماڈل آیان علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا ہے۔

آیان علی کو اس نئی تصویر میں بالکل منفرد لُک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔آیان علی نے تصویر میں سفید اور سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

آیان علی کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’‏ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں، ‏ہم سے زمانہ خود ہیں زمانے سے ہم نہیں۔‘

اس تصویر کے کمنٹ باکس میں سپر ماڈل کے مداح جہاں اُن کے حسن کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں اُن سے نیا گانا ریلیز کرنے کی فرمائیشیں کی جا رہی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!