اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا مضبوط، جدید پی ایل اے چھاتہ بردار فوج کے...

چینی صدر کا مضبوط، جدید پی ایل اے چھاتہ بردار فوج کے قیام پر زور

چین، چینی صدر شی جن پھنگ ایک چھاتہ بردار کور کے معائنے کے دوران افسران اور فوجیوں کے نمائندوں سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

شیاؤ گان (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے فوجیوں کی تربیت کو مکمل طور پر تیز ، جنگی تیاریوں میں اضافے اور ایک مضبوط و جدید چھاتہ بردار فوج کے قیام کے لئے فضائی آپریشن کی صلاحیتیں بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات وسطی صوبے ہوبے کے شہر شیاؤگان میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے چھاتہ بردار کور کے معائنہ کے دوران کہی۔

شی نے فضائی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا اور اہم ہتھیاروں اور سازوسامان کی اسٹریٹجک کارکردگی سے آگاہی حاصل کی۔

حالیہ برسوں میں اس ضمن میں حاصل کردہ مثبت نتائج کا اعتراف کرتے ہوئے شی نے فضائی سازوسامان کا ایک نیا نظام بنانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔

صدر شی نے ایئربورن کور کی تاریخ پر مبنی ایک عجائب گھر کا دورہ بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ نئے دور میں شاندار وراثت کو آگے بڑھانے کے لئے فوجی اہلکاروں کو تعلیم و رہنمائی فراہم کی جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!