پونے: بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ کی دکن جمخانہ علاقے میں پربھات روڈ پر واقع ان کے پونے کے فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں کام کرنے والی فلیٹ پر آئی اور دروازے پر بارہا دستک کے باوجود کسی نے جواب نہیں دیا، بعدازاں پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو مطلع کیا گیا جس کے بعد فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق دروازہ کھولے جانے پر سابق کرکٹر کی والدہ کی لاش کمرے میں پائی گئی، ان کا گلا کٹا ہوا تھا، ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ گلا خود سے کاٹا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا ہے اور کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مالا اشوک کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں۔ بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کی مئی 2020 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔ رواں برس 18 جولائی کو ہاردک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
