جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینرؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ پر...

رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد:عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں جج طاہر عباس سپرا نے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کیخلاف بارودی مواد برآمدگی کیس پر  سماعت کی۔

رؤف حسن کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سی ٹی ڈی نے عدالت میں پیش کیا اور مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاء کی ۔عدالت نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ریمانڈ کی درخواست دی تھی، اسی کی دوبارہ کاپی نکال لی،کچھ تبدیلی کرلیتے، بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی ہے یا آگے بڑھی ہے، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔

رؤف حسن کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے آرڈر پر ایک بات کرنا چاہوں گا، اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھی تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا جس پر عدالت نے کہا سینئر وکیل ہونے کے ناطے آپ کو آرڈر پر اعتراض ادھر نہیں کرنا چاہئے، ہائیکورٹ جانا چاہئے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رؤف حسن کی سی ڈی آر ، بینک ٹرانسفر یا کوئی ملاقات کی تفصیل نکالی ہے۔بعد ازاں عدالت نے سی ٹی ڈی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں