جمعرات, اگست 7, 2025
انٹرنیشنلچینی مندوب کا غزہ پر ممکنہ مکمل اسرائیلی قبضے کے خلاف انتباہ

چینی مندوب کا غزہ پر ممکنہ مکمل اسرائیلی قبضے کے خلاف انتباہ

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب گینگ شوانگ (سامنے درمیان میں) اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کے ممکنہ اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اپنے فوجی حملے تیز کرتے ہوئے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین اس پیشرفت پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے خطرناک اقدامات کو فوری طور پر روکے۔ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایک پائیدار اور لازمی جنگ بندی معاہدے تک پہنچیں۔ ہم ان ممالک سے بھی اپیل کرتے ہیں جن کا فریقین پر اثر و رسوخ ہے کہ وہ منصفانہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور جنگ بندی کے قیام کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں 60 ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں اور ہر روز معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ تلخ حقیقت یہ ہے کہ فوجی طاقت مسئلے کا حل نہیں اور فوری جنگ بندی ہی زندگیاں بچانے اور یرغمالیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے۔

گینگ نے کہا کہ غزہ میں موجود 20 لاکھ معصوم شہری جنگ کے شکار نہیں بننے چاہئیں اور نہ ہی انسانی ہاتھوں سے پیدا کردہ آفات کی مزید اذیت برداشت کرنی چاہیے۔ موجودہ شدید ناکہ بندی اور محاصرے کے تحت انسانی بحران بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے اور شدید قحط کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔

گینگ نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی، انسانی تکالیف میں کمی، دو ریاستی حل پر عملدرآمد اور فلسطینی مسئلے کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے کام کرتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!