جمعرات, اگست 7, 2025
پاکستانراولپنڈی، ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی ،ویڈیو وائرل، سی ٹی او...

راولپنڈی، ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی ،ویڈیو وائرل، سی ٹی او کا نوٹس، معطل کر کے انکوائری احکامات دیدیئے

راولپنڈی: سی ٹی او راولپنڈی نے موٹر سائیکل پارکنگ پر شہری سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ راجہ بازار میں ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل سوار کا گریبان پکڑ کرکے اسے زدوکوب اور گھنٹوں کے بل زمین پر بیٹھنے پر مجبور کرتا ہے۔

ٹریفک وارڈن کو ویڈیو بناتے شہری کی جانب لپک کر ویڈیو بنانے سے روکتے بھی دیکھا جاسکتاہے۔دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے انکوائری کے احکامات دے دیئے ہیں۔

سی ٹی او نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری سے ناروا سلوک برداشت نہیں، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ٹریفک وارڈن کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!