بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچینی سفرکے ذریعے موسم بہار میلے کی ثقافت کا تجربہ

چینی سفرکے ذریعے موسم بہار میلے کی ثقافت کا تجربہ

چین کے وسطی صوبے ہوبےکے شوان این کاؤنٹی میں سیاح لالٹینوں سے سجی سڑک پر جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چمکدار آتشبازی، شاندار ڈرون شو، تہوار کی لالٹین کی نمائشیں اور پریڈز نئےچینی سال  منانے کی تقریبات اور خصوصیات میں شامل ہیں جن کی اس وقت ملک بھر میں ستائش جا رہی ہے، لوگ منگل سے شروع ہونے والی8 دن کی تعطیلات کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

اس سال بین الاقوامی سیاحوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد چین کے سب سے اہم تہوار کا تجربہ کرنے کا انتخاب کر رہی ہے۔ Trip.com کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 کے موسم بہار میلے کے دوران ملک میں آنےوالے سیاحوں کے سفر کے آرڈرز گزشتہ سال کے مقابلے میں 203 فیصد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

نئےسال کی تعطیلات کے آغاز پر ہم نے دنیا بھر کے سیاحوں کے پسندیدہ شہر شنگھائی میں درجنوں بین الاقوامی سیاحوں کے  انٹرویو کیے۔ گزشتہ سال شنگھائی  نے67 لاکھ سے زائد بین الاقوامی دوروں کا خیر مقدم کیا، یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 84 فیصد زائد ہیں اور یہ چین کی لچکدار ویزا پالیسیوں کی بدولت ہے جس نے چینی سفر کی لہر کو فروغ دیاہے۔

بدھ کے روز 2025 کے چینی نئے سال کے پہلے دن ہم نے فرانس کی کاروباری شخصیت ڈومنن گورئیر اور ان کے دوستوں سے شنگھائی کے بنت پر ملاقات کی۔ وہ پیرس سے ویتنام جا رہے تھے ، انہوں نے خاص طور پر چینی نئے سال کے ماحول کا تجربہ کرنے کے لیے شنگھائی میں رکنے کا فیصلہ کیا۔ سرخ رنگ کے غالب اثر سے متاثر  ہو کرگورئیر چین کے اس مشرقی شہر میں دستیاب مختلف تہواروں کے سحر میں ڈوبنے کے منتظر تھے۔

فی الحال موسم بہار کے تہوار کی روایات تقریباً 200 ممالک اور خطوں میں منائی جاتی ہیں جن میں سے تقریباً 20 ممالک نے اسے سرکاری عوامی تعطیل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ چین میں جہاں یہ تہوار اس کی ثقافتی شناخت کا بنیادی ستون ہے، یہ تعطیل مسافروں کے لیے ایک خاص اہمیت اور کشش رکھتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!