چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے نان جِنگ ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرین میں سوار ہورہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں یوم مئی کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران چینی سیاحوں نے ایک اندازے کے مطابق 31 کروڑ 40 لاکھ اندرون ملک دورے کئے جو گزشتہ برس کے مقابلے 6.4 فیصد زیادہ ہیں۔
وزارت ثقافت و سیاحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران سیاحوں کی جانب سے خرچ کردہ رقم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 180.3 ارب یوآن (تقریباً 25 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد اضافہ اور صارفین کے خرچ کرنے کی صلاحیت میں پائیداری کو اجاگر کرتا ہے۔
یکم سے 5 مئی تک جاری رہنے والی یوم مئی کی تعطیلات عمومی طور پر سال کے مصروف ترین سفری ادوار میں سے ایک ہوتی ہیں۔ اس دوران لاکھوں چینی مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے، مقامی مقامات کی تفریح یا بیرون ملک سفر کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔ سفر میں یہ اضافہ نقل و حمل، سیاحت اور خوردہ شعبوں کو فروغ دیتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link