اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظام کو فروغ دینے...

چینی صدر کا زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظام کو فروغ دینے میں اہم کردار

انڈونیشیا کے شہر بالی میں چین کے صدر شی جن پھنگ جی 20 کے 17 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آرہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شنگھائی میں دریائے ہوانگ پو کے کنارے واقع نیو ڈویلپمنٹ بینک کی بنیاد 5 برکس ممالک نے 2014 میں رکھی تھی تاکہ رکن ممالک کو نقل و حمل کی بنیادی شہری سہولتوں، صاف توانائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

چند روز قبل جب چینی صدر شی جن پھنگ نے بینک کا دورہ کیا تو انہوں نے اسے ایک مالیاتی ادارے سے بڑھ کر پایا۔ انہوں نے اسے عالمی جنوب کے اتحاد اور بہتری کے لئے ایک بنیادی اقدام قرار دیا جو زیادہ منصفانہ اور مساویانہ بین الاقوامی نظام کے قیام کے لئے پائیدار عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

برکس ممالک عالمی جنوب میں سب سے آگے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے ذاتی طور پر 2023 میں برکس کی تاریخی توسیع پر زور دیا تاکہ عالمی جنوب میں مضبوط اتحاد پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس توسیع سے عالمی امن اور ترقی کی قوتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں 2022 میں ہونے والے گروپ آف 20 سربراہ اجلاس کے دوران صدرشی جن پھنگ نے افریقی یونین کی کثیرجہتی طریقہ کار میں شمولیت کی کھل کر حمایت کی تھی جس سے چین عالمی نظم ونسق میں افریقہ کی آواز کو بلند کرنے کے لئے سب سے پہلا اور سب سے زیادہ توانا آواز اٹھانے کا علمبردار بن گیا تھا۔

حالیہ برسوں میں شی جن پنگ نے زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی کے نظام کے قیام کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو جیسے اہم عالمی عوامی منصوبے پیش کئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے چین کے اقدامات کو شی جن پنگ کی دور اندیشی سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔

بان کی مون نے کہا کہ چین عالمی سطح پر تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور صدرشی جن پھنگ نے فعال اور اہم قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ چین صرف اسی صورت میں اچھا کر سکتا ہے جب دنیا اچھا کر رہی ہو اور جب چین اچھا کرے گا تو دنیا مزید بہتر ہو جائے گی۔

صدر شی جن پھنگ کے یہ اپنے الفاظ ہیں کہ چین کے استحکام میں ہر اضافہ عالمی امن کے امکانات میں اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!